بنوں میں مسلح افراد نے گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کرلیا

اغوا کاروں نے تینوں ملازمین کا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا، پولیس


ویب ڈیسک August 24, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) کے تین ملازمین کو اغوا کرلیا۔

پولیس نے ملازمین کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد گاڑی میں ڈیزل لے کر جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے روکا اور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا ہونے والوں میں سے دو کی شناخت عنایت اور سلیم کے ناموں سے ہوئی جو لکی مروت کے رہائشی ہیں جبکہ تیسرے کا نام سامنے نہیں آسکا البتہ بتایا گیا ہے کہ وہ اردو بولنے والا اور ڈی آئی خان کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں