ٹیسٹ کرکٹ میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے فاسٹ بولر نسیم شاہ

پنڈی ٹیسٹ میں وکٹ سے اتنی زیادہ مدد نہیں ملی جتنی توقع کر رہے تھے، فاسٹ بولر


Zulfiqar Baig August 24, 2024
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ سے اتنی زیادہ مدد نہیں ملی جتنی توقع کر رہے تھے، بطور بولر نظم و ضبط اور صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ نہیں مل رہا۔

اچھی پچ تیار کرنے کے لیے کوشش کی گئی، شاید تیز دھوپ کی وجہ سے وکٹ ڈرائی ہو گئی۔ اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کو نئے گیند سے مدد ملتی ہے اور جونہی گیند پرانا ہوتا ہے تو بیٹنگ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لمبے عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں شروع میں ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگا، ٹیسٹ کرکٹ میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے اور بطور بولر نظم و ضبط اور صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 23 رنز پر ایک آؤٹ

نسیم شاہ نے کہا کہ وکٹ سے زیادہ مدد نہیں ملی اس کے باوجود تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی۔ ایک، دو اسپیل ایسے تھے جہاں ہم نے غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ رنز بنے۔

نسم شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج نہیں مل رہا ، اگر فاسٹ پچز نہیں بن رہیں جس سے فاسٹ باؤلرز کو فائدہ مل سکے تو اسپنرز کے لئے سازگار وکٹیں تیار کی جائیں تا کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہوم ایڈوانٹیج لیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں