ابراہیم حیدری کے قریب سمندر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے شناخت کی کوششیں کر رہی ہے جس کے بعد واقعہ سے متعلق مزید حقائق سامنے آسکیں گے
ابراہیم حیدری کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ایدھی رضا کاروں کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش ابراہیم حیدری سرکاری جیٹی کے قریب سمندر سے ملی تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہدالحسن نے بتایا کہ نوجوان کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ نوجوان کے جسم پر کوئی تشدد یا چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا۔
ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہدالحسن ے کہا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ ملنے والی لاش کسی ماہی گیر ہے جو مچھلی پکڑنے کے دوران سمندر میں گر کر ڈوب گیا اور ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش تیرتی ہوئی ساحل تک آگئی تاہم پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے جس کے بعد واقعہ سے متعلق مزید حقائق سامنے آسکیں گے ، پولیس نے لاش تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے ۔