کسٹمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سامان مختلف پروازوں کے مسافروں سے برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق پہلی کارروائی میں دو کروڑ سے زائد کا سونا اور کرنسی برآمد ہوئے اس کے بعد دوسری کارروائی کے دوران شارجہ سے آنے والی پرواز کے مسافر سے سو سے زائد قیمتی موبائلز برآمد کیے گئے جبکہ تیسری کارروائی میں تین کلو سونا برآمد کیا گیا۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کارروائی کلکٹر کسٹمز علی عباس گردیزی کی اطلاع پر کی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔