کسٹمز حکام کی بڑی کارروائیاں 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

مختلف پروازوں کے مسافروں سے درآمد شدہ سامان میں سونا، موبائل فونز اور کرنسی شامل ہیں


طالب فریدی August 24, 2024
فوٹو- فائل

کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر مختلف کارروائیوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان پکڑ لیا جس میں سونا، موبائل فونز اور کرنسی شامل ہیں۔

کسٹمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سامان مختلف پروازوں کے مسافروں سے برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق پہلی کارروائی میں دو کروڑ سے زائد کا سونا اور کرنسی برآمد ہوئے اس کے بعد دوسری کارروائی کے دوران شارجہ سے آنے والی پرواز کے مسافر سے سو سے زائد قیمتی موبائلز برآمد کیے گئے جبکہ تیسری کارروائی میں تین کلو سونا برآمد کیا گیا۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کارروائی کلکٹر کسٹمز علی عباس گردیزی کی اطلاع پر کی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔