بِھڑوں سے 240 بار ڈنگ کھانے والا شخص زندہ بچ گیا

240 بار ڈنگ کھانے والے شخص کی مقامی اسپتال نے جان بچائی

ویلز میں بِھڑوں کے جھنڈ سے 240 بار ڈنگ کھانے والے شخص کی مقامی اسپتال نے جان بچالی۔

ویلز کے علاقے بریکون سے تعلق رکھنے والے اینڈریو پاول نے بتایا کہ اتوار کے روز جب انہیں بِھڑوں نے ڈنگ مارا اس کے بعد وہ شدید تکلیف میں تھے۔


57 سالہ شخص نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل کی سواری سے واپس آئے تھے اور مرغیوں کو کھانا کھلا رہے تھے کہ ان پر بِھڑوں کا حملہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے پچھلے گیٹ پر پہنچا، جو شاید چار سیکنڈ کے فاصلے پر ہے، ان پر بِھڑیں ٹوٹ چکی تھیں۔ وہ اپنے بنگلے میں سیڑھیاں چڑھ کر، باتھ روم میں داخل ہوئے، شاور کھولا اور باتھ روم بِھڑوں سے بھرا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جیناان پر پانی کی بالٹیاں پھینک رہی تھی تاکہ بِھڑوں کو ہٹایا جا سکے۔ اہلیہ نے بتایا شاور کھلا ہونے کے باوجود ان کی پیٹھ بھِڑوں سے ڈھکی ہوئی تھی۔
Load Next Story