حصص مارکیٹ میں مندی 29600 کی حد گرگئی

انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 29529 ہوگیا، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں، سرمایہ کاروں کو 21 ارب 64 کروڑ کا نقصان


Business Reporter July 08, 2014
انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 29529 ہوگیا، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں، سرمایہ کاروں کو 21 ارب 64 کروڑ کا نقصان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: رمضان کی وجہ سے حاضری کم اور تجارتی سرگرمیاں محدود رہنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کومندی رہی جس سے29600 کی حد گرگئی، 62 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے21 ارب63 کروڑ92 لاکھ59 ہزار625 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین کے مطابق محدود تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری حجم میں مستقل کمی کا رحجان غالب ہے اورپیر کوآئل اینڈ گیس کے علاوہ انڈیکس کے دیگرآئٹموں میں بھی فروخت کا رحجان غالب ہونے سے اتارچڑھائو کے بعد مندی غالب ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈزاور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر57 لاکھ14 ہزار657 ڈالر کی سرمایہ کاری سے26.43 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن مقامی کمپنیوں کی جانب سے3 لاکھ 70 ہزار376 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں37 لاکھ33 ہزار520 ڈالر، این بی ایف سیز15 لاکھ44 ہزار702 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے66 ہزار60 ڈالر کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کر دیے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 90.88 پوائنٹس کمی سے29528.96 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس34.65 پوائنٹس کی کمی سے 20401.57 اور کے ایم آئی30 انڈیکس127.84 پوائنٹس کی کمی سے 47780.66 ہوگیا، کاروباری حجم معمولی کم رہا،7 کروڑ72 لاکھ98 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 321 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں86 کے بھائو میں اضافہ، 199 کے دام میں کمی اور36 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں