گریٹا سمیت ماحولیاتی کارکنان کا احتجاج نارویجن گیس پلانٹ بلاک

ماحولیاتی کارکن ہمارے ٹرمینل کا سمندری راستہ اور بندرگاہ کے چند داخلے راستے بلاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان

ٹرمینل کے ترجمان نے ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کی تصدیق کی ہے—فوٹو: رائٹرز

سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی حقوق کی مشہور کارکن اور ایکٹنگشن ریبیلیئن گروپ کے کارکنان نے ایک چھوٹا ٹرمینل بلاک کردیا جو ناروے کے گیس پروسیسنگ پلانٹ کارسٹو کا حصہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پلانٹ کی ٹیکنیکل سروس فراہم کرنے والے ایکوئینور نے بتایا کہ کارسٹو سے یورپ کے لیے گیس کی برآمد متاثر نہیں ہوئی ہے۔


کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ماحولیاتی کارکنان ہمارے ٹرمینل کا سمندری راستہ اور بندرگاہ کے چند داخلی راستے بلاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹرمینل میں مصنوعات کی پروسیسنگ ہوتی ہے اور بہت کم پیداوار ہوتی ہے۔
Load Next Story