الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس اور اس کے اطراف اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 افراد کی شہادت ہوئی۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 14 لاشیں خان یونس شہر کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو مختلف واقعات میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق دو صیہونی فوجی غزہ کے زیتون محلے میں ایک عمارت کے باہر نصب بم دھماکے میں ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا فوجی نیٹزارم کوریڈور کے قریب مسلح تصادم میں مارا گیا۔
زیتون میں ہونیوالے حملے میں چار اسرائیلی فوجی شدید زخمی جبکہ تین معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔