پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی نئی ویکسین کی آزمائش

منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ میں ویکسین دی گئی


ویب ڈیسک August 30, 2024

برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے۔

منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔

ٹرائل کی قیادت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج اس بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔

بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین نان اسمال سیل (جو کہ بیماری کی سب سے عام قسم ہے) پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یہ ویکسین میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) کا استعمال کرتی ہے اور مدافعتی نظام کو این ایس سی ایل سی سے حاصل شدہ ٹیومر مارکرز فراہم کرکے کام کرتا ہے تاکہ ان مارکرز کو سامنے لاکرجسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کے لئے تیار کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں