گھر کے اندر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

محمود آباد 4 نمبر اللہ والا ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

فوٹو- فائل

محمود آباد 4 نمبر اللہ والا ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے چھپیا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔


پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس لواحقین سے مزید چھان بین اور وجہ کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔
Load Next Story