آپ کے بچوں کی ماں کون ہے صارف کے سوال پر کرن جوہر کا کرارا جواب

کرن جوہر سال 2017 میں جڑواں بچوں کے والد بنے تھے

کرن جوہر 2017 میں سروگریسی کے ذریعے یش اور روحی کے والد بنے تھے : فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اُن کے بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی روحی کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر ایک صارف نے اُن کے دونوں بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Karan Johar (@karanjohar)







سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ روحی کی ماں کون ہے؟ کوئی بتا سکتا ہے؟ میں کنفیوز ہوں (اُلجھن کا شکار ہوں)۔

صارف کے سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ میں ہی اپنی بیٹی روحی اور بیٹے یش کی ماں ہوں۔

کرن جوہر نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کنفیوزڈ حالت سے بہت پریشان ہوگیا تھا اس لیے مجھے آپ کے سوال کا جواب دینا پڑا۔



 

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر سال 2017 میں سروگریسی کے ذریعے جڑواں بچوں یش اور روحی کے والد بنے تھے۔

کرن جوہر اکثر انٹرویوز میں سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے اور دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
Load Next Story