کراچی کچرا کنڈی سے 12سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد زیادتی کی تصدیق
جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، پولیس
صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے پیر کریم تالپور روڈ لکی اسٹار اقبال آٹوز کے قریب کچرا کنڈی سے ایک بچی کی بوری بند لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بوری کھول کر دیکھی تو اس میں 11 سے 12 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش تھی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، جائے وقوعہ سے فارنزک کی ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے بچی کو نامعلوم مقام سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے کسی گاڑی میں ڈال کر ہفتہ اور اتوار کی درمیان کسی پہر کچرا کنڈی میں پھینک گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں جلد اس گاڑی تک پہنچ جائیں گے جس سے بچی کی لاش پھینکی گئی ہے۔
بچی کی لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرد خانے منتقل کر دی گئی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب، بچی کی لاش کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق مقتولہ بچی کی عمر 9 سے 11 سال کے درمیان ہے اور مقتولہ بچی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج مقتولہ بچی کے ساتھ جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیرولوجی، ڈی این اے اور نشے کے لیے تمام نمونے محفوظ کر لیے گئے ہیں، کیمیکل ایگزامر کی رپورٹس آنے تک وجہ موت محفوظ رکھی گئی ہے۔