کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

سسٹم کے زیر اثر اندرون سندھ گزشتہ رات سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2024
(فوٹو: فائل)

نئے مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں 26 کی رات سے ہلکی بارش کا آغاز ہوگا جبکہ 27 تا 31 اگست شدید بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت پر موجود مون سون ہوا کا کم دباو طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جو کہ آج رات تک راجستھان پہنچ جائے گا جس کے بعد اندورن سندھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں؛ 27 سے 31 اگست تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سسٹم کے زیر اثر اندرون سندھ گزشتہ رات سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مٹھی میں 28.5، میر پورخاص میں 12 اور چھور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ میٹرولوجسٹ کے انجم نذیر ضیغم کے مطابق ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں