امریکا کے دھڑ جڑے بھائی ڈونی اور ٹونی 62 سال کے ہوگئے

دونوں امریکا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن چکے ہیں۔


Net News July 07, 2014
ڈونی اور رونی ائندہ سال دنیا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

امریکا میں دھڑ جڑے دو بھائیوں کو اٹوٹ بندھن جڑے 62 سال بیت گئے' زندگی کا حیرت انگیز ساتھ جاری رہنے کی سالگرہ اوہائیو میں منائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ جولائی کو پیدا ہونے والے ڈونی اور رونی میں قدرت نے ایسا جوڑ ڈالا جو ٹوٹے نہیں ٹوٹتا زندگی کے باسٹھ سال آٹھ ماہ اور آٹھ دن مکمل کرنے کے بعد یہ دونوں امریکا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن چکے ہیں۔

سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں ان کے گھر پارٹی کا انعقاد ہوا جہاں مہمانوں کی تواضع اس خوبصورت اور لزیذ کیک سے کی گئی۔ قومی ریکارڈ کے بعد ان کی نظریں بین الاقوامی ریکارڈ پر مرکوز ہیں' بشرط حیات آئندہ سال ڈونی اور رونی ائندہ سال دنیا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں