پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی


ویب ڈیسک August 25, 2024
شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں ہوگا۔ پاکستان نے تمام رکن ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت سمیت 9 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا پچھلا اجلاس بھارت میں ہوا تھا جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی جو کسی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد پہلا دورہ بھارت تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں