
راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیشی کرکٹر حسن محمود کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نومولود بیٹے کی آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جھولا جھولانے کی سیلیبریشن کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
سابق کپتان شاہین اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہاں آج بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان نے بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی
فاسٹ بولر اس خاص لمحے میں اپنی اہلیہ کیساتھ نہیں تھے کیونکہ وہ بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم انہوں نے جشن کا منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کے بعد امپائرز بھی محمد رضوان پر تنقید کرنے لگے
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کیلئے کراچی واپس آجائیں گے اور توقع ہے کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آرام دیا جاسکتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔