راولپنڈی ٹیسٹ شاہین کی نومولود بیٹے کیلئے جشن کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز فاسٹ بولر نے بنگلادیشی کھلاڑی کو آؤٹ کرکے نئے انداز میں سیلیبریشن کی تھی

گزشتہ روز فاسٹ بولر نے بنگلادیشی کھلاڑی کو آؤٹ کرکے نئے انداز میں سیلیبریشن کی تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف پہلی وکٹ حاصل کرکے اپنی خوشی کو یادگار بنالیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیشی کرکٹر حسن محمود کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نومولود بیٹے کی آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جھولا جھولانے کی سیلیبریشن کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

سابق کپتان شاہین اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہاں آج بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان نے بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی

فاسٹ بولر اس خاص لمحے میں اپنی اہلیہ کیساتھ نہیں تھے کیونکہ وہ بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم انہوں نے جشن کا منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کے بعد امپائرز بھی محمد رضوان پر تنقید کرنے لگے


واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کیلئے کراچی واپس آجائیں گے اور توقع ہے کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آرام دیا جاسکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)




Load Next Story