لاہور گھریلو ملازمین بن کر مالکان کو لوٹنے والا نوسر باز جوڑا گرفتار

ملزم غربت کی آڑ لے کر اپنی بیوی کو گھریلو کام کاج کے لیے گھروں میں ملازمت دلواتا، پولیس


ویب ڈیسک August 25, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمین بن کر مالکان کو لوٹنے والا نوسر باز جوڑا گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غربت کی آڑ لے کر اپنی بیوی کو گھریلو کام کاج کے لیے گھروں میں ملازمت دلواتا پھر فیملی کو اعتماد میں لینے کے بعد ملزمان نشہ آور کھانا کھلا کر واردات کرتے اور غائب ہو جاتے۔

ملزمان برکی پولیس کو تین سال سے مطلوب تھے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے روپوش اشتہاریوں کو تلاش کیا۔

گرفتار اشتہاریوں میں پروین اور خاوند سرور شامل ہیں، مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے انچارج چوکی میو اسپتال محمد خرم اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں