ریسٹورینٹ کے کیشیئرنے دوسرے کیشیئر کو سوتے میں قتل کردیا
ایک روز قبل مقتول سہیل دانش اورملزم ذوالفقارکے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی
ڈیفنس میں واقع نجی ریسٹورینٹ کے کیشیئرنے دوسرے کیشیئر کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہو گیا۔
ڈیفنس فیز 5 بدرکمرشل اسٹریٹ 10 میں واقع نجی ریسٹورینٹ کے چوتھی منزل پرسوئے ہوئے ایک شخص کواندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
مقتول کی شناخت 42 سالہ سہیل دانش ولد ہارون رشید کے نام سے ہوئی۔ مقتول سہیل دانش نجی ریسٹورینٹ میں بطورکیشیئر ملازمت کرتا تھااور ریسٹورینٹ کی چوتھی منزل پر ہی رہائش پذیر تھا۔
ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا ، سہیل دانش کو ریسٹورینٹ کے متصل دوسری عمارت میں رہائش پذیر دوسرے کیشیئر ذوالفقارنے فائرنگ کرکےقتل کیا اور فرارہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ جس وقت مقتول سہیل دانش کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس وقت ریسٹورینٹ کے کمرے میں دو اورملازمین بھی موجود تھے جو عینی شاہد ہیں۔ پولیس نے دونوں عینی شاہدین کو بیانات قلبند کرنے کے لیے تھانے منتقل کردیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ایک روز قبل مقتول سہیل دانش اورملزم ذوالفقارکے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی اوراس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
منیشا روپیتا نے بتایا کہ مقتول سہیل دانش کا آبائی تعلق کوہاٹ بتایا جا رہا ہے جبکہ ملزم ذوالفقار کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول سہیل دانش کو جسم کے مختلف حصوں پر 4 گولیاں لگی ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے 5 گولیوں کے خول ملے ہیں جوپولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔
انھوں نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکٹھا کر لیے ہیں اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے او فرار ملزم کی تلاش جاری ہے امید ہے پولیس جلد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔۔