کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا


ویب ڈیسک August 25, 2024
گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا

پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کا انقلابی سفر جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا۔

کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں