
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز زبردست بیٹںگ کا مظاہرہ کیا اور پھر پانچویں روز بالرز نے ایک سیشن میں 5 وکٹیں لیکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔
پاکستان کی پانچویں روز پہلے سیشن میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور آغاز سلمان نے وکٹیں گنوائیں۔
مزید پڑھیں: شکیب کو بنگلادیشی ٹیم سے الگ کرنے کا مطالبہ، بورڈ کو نوٹس موصول
بنگلادیش کی جانب سے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے اپنی اسپن گیندبازی سے بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔
مزید پڑھیں: رضوان نے بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی
اس سے قبل 12 ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 11 میں فتوحات سمیٹی تھیں جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔
بنگلادیش کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ہوم یا آوے کسی ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا ہو۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔