وزن کم کرنے والی دوا فالج کے خطرات بھی کم کرسکتی ہے تحقیق

یہ خدشات موجود تھے کہ ویگووی دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک August 25, 2024
[فائل-فوٹو]

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزن کم کرنے والی معروف دوا ویگووی دل کے دورے اور فالج کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے شائع کردہ مطالعے کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر جان ڈین فیلڈ نے کہا کہ یہ تلاش ان مریضوں میں ویگووی کے استعمال کے بارے میں تشویش کو دور کرنے میں بھی مدد کرتی ہے جو اس کے ضمنی اثرات کو لیکر پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا یہ اہم ہے کیونکہ یہ خدشات موجود تھے کہ ویگووی دل کے امراض کے کچھ متاثرہ لوگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے جسے لو انجیکشن فریکشن کہا جاتا ہے تاہم حالیہ تحقیق اس کے برعکس ثابت کرتی ہے۔

یونیورسٹی میں کارڈیالوجی کے پروفیسر ڈین فیلڈ نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ویگووی کا فائدہ متعدد دل کی بیماریوں والے افراد کو بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں