کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، بیڑی اور نقدی بھی برآمد

فوٹو : ایکسپریس نیوز

سندھ رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار جدگال چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، بیڑی اور نقدی بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔


سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار جدگال چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان حبیب اللہ، زاہد اور بہروز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، بیڑی اور نقدی بھی برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاک کالونی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story