افریقی ملک ایتھوپیا میں مٹی کا تودا گرنے سے 10 افراد ہلاک

گزشتہ ماہ بھی ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعے میں 220 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک August 25, 2024
گزشتہ ماہ ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

شمالی ایتھوپیا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں امہارا کے علاقے میں مٹی کا ایک بڑا تودا رہائشی مکانات پر گر گیا جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔

امدادی کاموں کے دوان ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے مزید 6 نے دم توڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا جب کہ 10 کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں ڈھائی ہزار افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایتھوپیا کے جنوبی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ موسمیاتی تغیرات ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |