ذرائع کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تردید
پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔