کے پی میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لیکر رجسٹر کرنے کی تجویز

2 لاکھ 11 ہزار گاڑیوں کی پروفائلنگ کرلی گئی

2 لاکھ 11 ہزار گاڑیوں کی پروفائلنگ کرلی گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پاٹا اورفاٹا میں موجود نان کسٹم پیڈ اورنان ڈیوٹی پیڈگاڑیوں کی پروفائلنگ کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کے لیے معاملہ مرکز کو ارسال کردیا۔

اسکیم پر عمل درآمد کے بعدمستقبل میں کوئی این سی پی اور این ڈی پی گاڑی کسی بھی حصہ میں نہیں چل پائے گی۔۔

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن اورپولیس نے ملاکنڈڈویژن اورسابقہ قبائلی اضلاع میں موجود نان کسٹم پیڈ اورنان ڈیوٹی پیڈ 2 لاکھ 11 ہزار گاڑیوں کی پروفائلنگ کرتے ہوئے انھیں ریگولر کرنے کی سفارش کی ہے ۔


صوبائی حکومت کی تجاویز میں کہاگیا ہے کہ رجسٹرڈ بارگین ڈیلرز کو 10 فی صد اضافی ڈیوٹی کے ساتھ گاڑیوں کو رجسٹر کرنے کی سہولت دی جائے۔ گاڑیوں کے مالکان کو 5 سال تک گاڑیاں فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ فائلرز اور نان فائلرز کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جائے۔

صوبائی حکومت نے تجویز کیاہے کہ 800 سی سی گاڑی پر فائلر 1 لاکھ، نان فائلر 1 لاکھ 50 ہزار،801 سے 1000 سی سی گاڑی پر فائلر 2 لاکھ، نان فائلر 3 لاکھ،1001 سے 1300 سی سی گاڑی پر فائلر 2 لاکھ 50 ہزار، نان فائلر ساڑھے 3 لاکھ،2001 سے 2500 سی سی گاڑی پر فائلر 5 لاکھ 50 ہزار، نان فائلر 8 لاکھ،2500 سی سی سے اوپر گاڑی پر فائلر 7 لاکھ، نان فائلر 10 لاکھ ،800 سی سی گاڑی کی مجوزہ رجسٹریشن فیس 15 ہزار، 1000 سی سی کی 20 ہزار ، 1300 سی سی کی 30 ہزارروپے ، 2500 سی سی کی 1 لاکھ، اس سے اوپر سی سی گاڑیوں کی مجوزہ رجسٹریشن فیس 2 لاکھ رکھی جائے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن خلیق الرحمٰن نے مرکز کو تجاویز ارسال کرنے کی تصدیق اور ان تجاویزکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ مسلہ ایک ہی مرتبہ حل ہوجائے گااورمستقبل میں کوئی این سی پی یا این ڈی پی گاڑی کہیں نہیں ہوگی ۔
Load Next Story