صدر بنا تو جیف کینیڈی قتل کیس کی تحقیقات منظرعام پر لاؤں گا ٹرمپ

جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو قتل کردیا گیا تاہم اس پُراسرار قتل کا معمہ کبھی حل نہ ہوسکا


ویب ڈیسک August 25, 2024
جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو قتل کردیا گیا تاہم اس پُراسرار قتل کا معمہ کبھی حل نہ ہوسکا

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حق میں دستبردار ہونے والے امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے اپنی تقریر کے دوران وعدہ کیا کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے منسلک دستاویزات جاری کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل عرصے سے انسداد ویکسین کے حامی رابرٹ ایف کینیڈی کو اسٹیج پر مدعو کیا اور لوگوں سے پوچھا کیا آپ ایسا صدر نہیں چاہتے جو امریکا کو دوبارہ صحت مند بنائے؟

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی میں اس بات کا بھی اعلان کیا اگر وہ منتخب ہوگئے تو رابرٹ ایف کینیڈی کے ساتھ مل کر بچوں کی صحت کے مسائل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ ماہرین کا ایک پینل بنائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : رابرٹ کینیڈی جونئیرامریکی صدارت کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ کی حمایت کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے 1963 میں قتل کیے جانے والے اُس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے کیس کی تحقیقات کے لیے نئے مجوزہ کمیشن اور تحقیقات کی دستاویزات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت کیا جب آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی نے اُن کے حق میں صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا جو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو قتل کردیا گیا تاہم اس پُراسرار قتل کا معمہ کبھی حل نہ ہوسکا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قتل کے پیچھے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں