مکان مالک کے تشدد سے کرائے دار جاں بحق

پولیس نے مکان مالک اور اس کے بیٹے کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا


Staff Reporter August 25, 2024
فوٹو- فائل

گلشن اقبال میں مکان مالک اور اس کے بیٹے کے تشدد سے کرایہ دار جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مکان مالک اور اس کے بیٹے کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ بی میں واقع مکان نمبر اے 86 میں جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی شہزاد الیاس نے ایکسپریس کو بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 13 بی میں مکان مالک اور کریہ دار کے درمیان جھگڑا ہوا اور مکان مالک معراج احمد شیخ ولد اللہ والے اور اس کے بیٹے محمد شفیع ولد معراج انور شیخ کے تشدد سے کرایہ دار آصف جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان مالک معراج احمد اور اس کےبیٹے محمد شفیع کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکان مالک اور کرایہ دار میں جھگڑامکان خالی کرانے پر ہوا، مقتول کرائے دار نے اتوار کو مکان خالی کرنا تھا لیکن کرایہ دار نے مکان خالی نہیں کیا جس پر مکان مالک اور کرایہ دار میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران مکان مالک اور اس کے بیٹے نے کرائے دار کوگھونسے اور مکے مارے جس سے کرایہ دار جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ گرفتار مکان مالک اوراس کے بیٹے کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار مالک مکان معراج علاقے میں غیر قانونی تعمرات میں بھی ملوث ہے اور علاقہ مکینوں کی جانب سے عزیز بھٹی تھانے میں مالک مکان کے خلاف کئی شکایات بھی درج کرائی گئی تھی جبکہ ایس بی سی اے میں بھی مالک مکان کے خلاف شکایات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں