ن لیگ پی پی اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اجلاس میں پاور شئیرنگ کے وعدوں اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک August 25, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، ملک احمد خان جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، ندیم افضل چن ، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاور شئیرنگ کے وعدوں اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکومتی اتحاد کے درمیان تحریری معاہدے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت کچھ نکات پر فوری اور باقی نکات پر بتدریج عمل ہوگا۔

حکومت نے قانون سازی، بجٹ اور پالیسیوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے جیتنے والے اضلاع میں پیپلز پارٹی کی مرضی کے افسران تعینات ہونگے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر اتفاق ہوا۔

دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں