اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے سے متعلق ’اچھی خبر‘ جلد سنیں گے پاسداران انقلاب

جنرل حسین سلامی نے اپنی جذباتی تقریر میں اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 25, 2024
جنرل حسین سلامی نے اپنی جذباتی تقریر میں اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار عوام کے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ جلد ہی اسرائیل پر جوابی حملے سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے۔

جنرل حسین سلامی نے اپنی جذباتی تقریر میں اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایران کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں صیہونی ریاست کو انتقامی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی۔

تاہم اپنی تقریر میں پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اسرائیل پر جوابی کارروائی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

قبل ازیں پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ بدلہ ضرور لیا جائے گا تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے لیکن اس بار حملہ گزشتہ حملوں سے مختلف ہوگا۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران کی حساس عمارت میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایرانی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے پہنچے تھے۔

اس پُراسرار حملے کی ذمہ داری ایران اور حماس نے اسرائیل پر عائد کی تھی جب کہ اسرائیل نے اس الزام کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |