وزیرِاعظم نے سرکاری دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلیے وزارت آئی ٹی کو ٹاسک سونپ دیا

ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت


ویب ڈیسک August 25, 2024
فوٹو فائل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا.

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلیے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی اور وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلیے نہایت کلیدی اقدام ہے۔

انہوں نے آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |