وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتا دربار پر حاضری چادر پوشی کی اور پھول رکھے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا


ویب ڈیسک August 25, 2024
فوٹو- فائل

حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش ہجویری کے عرس مبارک کے موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں نے جوق در جوق شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش سمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا ، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں