تھائی لینڈ مٹی کا تودا گرنے سے روسی جوڑا اور 9 تارکین وطن سمیت 13 افراد ہلاک

حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک August 25, 2024
تھائی لینڈ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے زائد افراد دب گئے، فوٹو: فائل

تھائی لینڈ کے ایک جزیرے میں مٹی کا بڑا تودا گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 مقامی افراد کے علاوہ بقیہ غیر ملکی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے علاقے فوکٹ کے سیاحتی علاقے میں پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ مسلسل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ہوئی۔ جس جگہ مٹی کا تودا گرا وہاں زیادہ تر مزدور کام کر رہے تھے۔

لینڈ سلائیڈنگ میں سیاحت پر آئے ہوئے ایک روسی جوڑا بھی ہلاک ہوگیا جب کہ مٹی تلے دب جانے سے 9 مزدور بھی ہلاک ہوگئے جن میں کا تعلق میانمار سے تھا اور وہ محنت مزدوری کے لیے آئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو افراد تھائی شہری ہیں۔ اس کے علاوہ 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مٹی کا تودہ گرنے سے تقریباً 209 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں