حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان

پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹا کے متعلق پالیسی میں تبدیلی زیر غور ہے ، ذرائع


ویب ڈیسک August 25, 2024
(فوٹو : فائل)

وزارت حج نے آئندہ سال 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کردیا، حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی میں پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹا کے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور وزارت حج کا زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سےحج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالہ اور نئی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

آئندہ سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال حج کے دوران لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں