
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوت اور مستقبل ہیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ملکی حالات کے باعث اکثر نوجوان ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نوجوان ہماری امید نہیں بلکہ یقین ہیں اور ہم کسی صورت ان کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
بنو قابل کے تحت ملک بھر میں فری کورسز کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے، بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوحاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی تاکہ وہ آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی بسر سکیں لیکن سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی وہی انگریز کا نظام غالب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس،جرنیلز اور چند خاندانوں پر مشتمل اشرافیہ نے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، آج اے آئی کا زمانہ ہے اور یہاں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث آئی ٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔