دباؤ میں کیوی بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ویسٹ انڈیز کیخلاف 39 رنز سے ناکام
ویسٹ انڈیز نے سیریز1-1سے برابر کر دی، آندرے فلیچر نے نصف سنچری بنائی
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں 39رنز کی فتح کے نتیجے میں سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
دباؤ کی حالت میں کیوی بیٹسمینوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے،6 وکٹیں 13رنزکے دوران گرپڑیں، اننگز کا126 پر اختتام ہوا۔تفصیلات کے مطابق 166 رنز کا ہدف پانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.1 اوورز میں126پر حوصلہ ہارگئی،اختتامی 6 وکٹیں اسکور میں 13رنز کا ہی اضافہ کر سکیں، میچ میں ویسٹ انڈین اسپنرز چھائے رہے، سنیل نارائن اور سموئل بدری نے 8 اوورز کے مشترکہ اسپیل میں 39رنز دے کر3وکٹیں لیں، اس میں نارائن نے 2اور بدری نے ایک شکار کیا،لیفٹ آرم پیسر کوٹریل نے 28رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کوپویلین چلتا کیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 37رنز بنائے،ٹرینٹ بولٹ کو ڈیرن براوو نے کور پوائنٹ سے ڈائریکٹ تھرو پر رن آئوٹ کرکے فتح پر مہر ثبت کردی، اس سے قبل آندرے فلیچر کی نصف سنچری سے تقویت پاتے ہوئے میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165رنز جوڑے،فلیچر نے 49 گیندوں پر 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگاکر 62رنزاسکور کیے، لینڈل سیمنز(36) اور آندرے فلیچر کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 66رنز کی شراکت بنی، بولٹ نے اینڈرسن کی گیند پر بائونڈری لائن پر پولارڈ (13) کا شاندار کیچ تھام کر شائقین سے داد پائی۔