گورنر سندھ کی عبد الستار ایدھی  کے پوتے کے نکاح میں شرکت

عبدالستار ایدھی کے پوتے کے نکاح کی تقریب میں معروف علمائے کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی


ویب ڈیسک August 25, 2024
گورنر سندھ نے تقریب میں شرکت کی اور فیصل ایدھی کو مبارک باد دی—فوٹو: ایکسپریس

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی (مرحوم) کے پوتے کے نکاح میں شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیصل ایدھی کو بیٹے کے نکاح پر مبارک باد دیتے ہوئے اہل خانہ کو دعا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عبدالستار ایدھی کے پوتے کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جہاں معروف علمائے کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں