اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا
ڈرامہ لاہور کے مقامی تھیٹر میں 23 اگست سے چل رہا ہے اور اولمپئن کا کردار ساقی خان کررہے ہیں
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی کے نشیب وفراز پر اسٹیج ڈرامہ بھی بن گیا، ڈرامے کا نام "اچھو نیزے باز" رکھا گیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرامہ لاہور کے مقامی تھیٹر میں 23 اگست سے چل رہا ہے، ڈرامے"اچھو نیزے باز" کی کہانی 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.
اولیمپئن ارشد ندیم کا کردار ساقی خان کر رہے ہیں، دیگر مرکزی کاسٹ میں آفرین خان، فیروزہ علی، رینا ملتانی، فرح خان،رضی خان، عقیل حیدر سمیت فنکار شامل ہیں جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر محمد یوسف ہیں۔
ڈرامے کے ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ارشد ندیم کا نک نیم "اچھو" ہے، بچپن میں انہیں اچھو کہاجاتا تھا، ارشد ندیم کے کارنامے نے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ یہ ہماری نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بھی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بنانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ نوجوانوں کو یہ بتایا گیا کہ نامور ایتھلیٹ نے کن نامساعد حالات میں رہ کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جو گزشتہ گئی دہائیوں سے کوئی بھی انجام نہ دے سکا۔
ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ خوشی ہے کہ 'اچھو نیزے باز' ڈرامہ عوام میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔