انڈونیشیا کے شمالی مالوکو صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تیرہ افراد ہلاک
ہفتہ سے ہونے والی شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے ٹرنیٹ شہر میں 10 مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے
حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد اتوار کو انڈونیشیا کے شمالی مالوکو صوبے میں تیرہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملک کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی بی این پی بی کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے ہونے والی شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے ٹرنیٹ شہر میں 10 مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق موسم کا حوالہ دیتے ہوئے بی این پی بی نے مقامی باشندوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں۔
ترجمان عبدالمہری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متعلق حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بی این پی بی کا کہنا ہے کہ متاثرین کو نکالنے کے لیے ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی بسرناس نے بتایا کہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والوں اور ملبے کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مئی میں انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔