سابق بھارتی ویمن فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور ہوگئیں
23 سالہ رشمیتا نے 12 برس کی عمر سے فٹبال کھیلنا شروع کی اور 2009 میں مالی مسائل کے سبب اسپورٹس ہاسٹل چھوڑدیا
سابق بھارتی ویمن فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور ہوگئی، چند برس قبل فٹبال کے میدانوں پر بھارت کی نمائندگی کرنے والی 23 سالہ رشمیتا پترا نے زندگی کی گاڑی چلانے کیلیے اوڈیسہ میں واقع اپنے گائوں 'اول' میں پان کی دکان کھول لی ہے۔
اگرچہ وہ ابھی بھی فٹبال کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت میں ہاتھ بٹانے کیلیے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا، انھوں نے کہا کہ فٹبال میرے خون میں بسی ہوئی ہے لیکن غربت کی وجہ سے میں اپنا کیریئر جاری نہیں رکھ پائی، رشمیتا نے 12 برس کی عمر سے فٹبال کھیلنا شروع کی تھی، 2009 میں انھوں نے مالی مسائل کے سبب اسپورٹس ہاسٹل چھوڑدیا جبکہ 2013 میں ان کی شادی ہوگئی تھی، وہ ایک بچے کی والدہ ہیں اوران کے شوہر کاذریعہ روزگار بھی مستقل نہیں ہے، میڈیا میں خبر آنے پر اوڈیسہ اسپورٹس اینڈ یوتھ سروس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ۔