نامزدگی قبول کرنے کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلیے 40 ملین ڈالرز جمع

کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں اب تک 540 ملین ڈالرز جمع ہوچکے ہیں ، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک August 26, 2024
امریکی صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے :فوٹو:فائل

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے مزید 40 ملین ڈالرز جمع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی قبول کرنے کی تقریر کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 40 ملین ڈالرز جمع ہوئے۔ گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے اب تک 540 ملین ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب؛ کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت

 

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور امریکا کی نائب صدر کمل ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق تازہ سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 جبکہ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں