قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا


ویب ڈیسک August 26, 2024
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس پی قلات (فوٹو: فائل)

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔