لاہور میں ہلکی اور تیز بارش گرمی کی شدت میں کمی آگئی

بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اگست تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 26, 2024
فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل/عدیل طیب

لاہور کے مختلف مقامات مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اگست تک جاری رہے گا۔

بارش کے شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا نے تمام آپریشن اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کر دی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کر دی۔

انہوں نے کہا کہ واسا حکام چہلم جلوس روٹس، داتا دربار کے اطراف ڈی واٹرنگ سیٹس اور مشینری فعال رکھیں۔ واسا جلوس روٹس پر سے بارشی پانی کا نکاس فوری یقینی بنائیں، ایمرجنسی کیمپ پر تمام اسٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی اسکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں