میرا نام کیوں ڈالا سر کی قیمت والے ڈاکو کا محکمہ داخلہ کو فون

جنھوں نے اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں ، ڈاکو شاہد اوند


مانیٹرنگ سیل August 26, 2024

پنجاب حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی نئی قیمت مقرر کیے جانے کے بعد ڈاکو شاہد لوند نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کر دی۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام ، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کی تھیں۔

تاہم لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود خطر ناک ڈاکو شاہد لوند نے ایک ویڈیو جاری کی، اس نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا۔

کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر

ڈاکو نے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشہار میں موجود ہی نہیں ہے، نئی لسٹ تیار کی جائے، پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی ، ان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

[video width="480" height="864" mp4="https://c.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-25-at-9.52.16-pm-1724659798.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں