تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے محسن نقوی

تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 26, 2024
تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر اہم بیان سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے، تخریب کاری کے یہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے زور دیا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یک بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں