مردوں نے پاکستان میں خواتین کیلیے غیر محفوظ ماحول بنا دیا ہے مریم نفیس

پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ اور کاہل ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک August 26, 2024
خود کو پاکستان میں غیر محفوظ تصور کرتی ہوں، مریم نفیس:فوٹو:فائل

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں کیونکہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں۔ صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں۔ کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے۔ یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں۔ پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں