ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ شروع

عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا، ذرائع


Irshad Ansari August 26, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کی سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا، ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبر سکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی فریم ورک پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سائبر سکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائر وال لگی ہے یا نہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کے اسٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی، ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔