ایل ڈی اے میں رہائشی نقشوں کی آن لائن منظوری کا آغاز

ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 26, 2024
منظور شدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا:فوٹو:فائل

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز ہوگیا۔

شہری اب گھر بیٹھے ایل ڈی اے سے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کروا سکیں گے۔ نقشے کی منظوری کی درخواست، پراسسنگ، نقشہ اپ لوڈ اور چالان سب آن لائن ہوگا۔ اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظورشدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن خطوط پر ڈیٹیجٹلائز بنا رہے ہیں۔ رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کررہے ہیں۔آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔