برطانوی فیک نیوز کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کو ڈسچارج کردیا گیا

پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود خبر کو آگے شیئر کیا تھا، ملزم


ویب ڈیسک August 26, 2024
پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود خبر کو آگے شیئر کیا تھا، ملزم

عدالت نے برطانوی فیک نیوز کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کے خلاف کیس خارج کردیا۔

ضلع کچہری لاہور میں برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزم فرحان آصف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نجیب اللہ نیازی نے بتایا کہ یہ خبر پہلے سے ہی شیئر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا، اسکو ہر طرح سے انویسٹی گیٹ کیا گیا لیکن اسکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

برطانوی فیک نیوز کیس؛ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے پوچھا کہ اس نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟ ۔ ملزم نے جواب دیا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے رہا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔